فنکارنے31گھنٹے تک سٹیل پین بجاکرریکارڈبناڈالا

ٹرینیڈاد اینڈ ٹوباگو کے ایک موسیقار نے 31 گھنٹے تک لگاتار اسٹیل پین بجا کر گینیز ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا۔

گینیز ورلڈ ریکارڈز سے گفتگو کرتے ہوئے 28 سالہ جوشوا ریگریلو نے بتایا کہ وہ پانچ سال کی عمر سے اسٹیل پین بجا رہے ہیں۔ ان کے والد نے ایک معروف ٹرِنبیگونین اسٹیل بینڈ بنایا تھا، اس لیے ان کی پرورش موسیقی کے ساتھ ہوئی ہے۔

جوشوا ریگریلو کا کہنا تھا کہ ان کی ریہرسل عموماً رات گئے تک چلتی تھیں اور وہ ہمیشہ وہاں ہوتے تھے۔ اسٹیل پین کوئی ایسی چیز نہیں جس کا انتخاب انہوں نے کیا ہو بلکہ وہ اسٹیل پین کے لیے پیدا ہوئے ہیں۔ اس نے کئی طریقوں سے ان کا انتخاب کیا ہے۔

Back to top button