اسلام آباد ایئرپورٹ کانام بینظیر بھٹو کے نام پررکھا جائے،گورنرکے پی کے کا وفاق کو خط

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے اسلام آباد ائیر پورٹ کو بینظیر بھٹو کے نام سے موسوم کرنے کیلئے صدر زرداری اور وزیراعظم کو خط لکھ دیا۔

اس ضمن میں گورنر خیبر پختونخوا کی جانب سے وزیر اعظم اور صدر مملکت کو لکھے گئے ایک خط میں باور کرایا گیا ہےکہ21 جون 2008 کو اُس وقت کے وزیرِاعظم نے قومی اسمبلی میں نیو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا نام بینظیر بھٹو انٹرنیشنل ایئرپورٹ رکھنے کا اعلان کیا تھا۔

گورنر خیبرپختونخوا کے مطابق اس وقت کے وزیر اعظم کا یہ اقدام ملک و قوم کی خاطر جان کا نذرانہ پیش کرنے پر محترمہ بینظیر بھٹو کو شاندار خراج عقیدت پیش کرنا تھا۔

Back to top button