جماعت اسلامی کا فلسطین کیساتھ یکجہتی کے لیے مارچ، غیر معمولی سکیورٹی انتظامات، ریڈزون جانیوالے راستے بند

جماعت اسلامی کےیکجہتی فلسطین مارچ کے موقع پر وفاقی دارالحکومت میں آج سکیورٹی کے غیر معمولی سکیورٹی انتظامات کیے گئے ہیں اور ریڈ زون جانےوالے راستےہر قسم کی ٹریفک کے لیے بند کر دیے گئے ہیں۔

وفاقی دارالحکومت میں ریڈزون کےداخلی راستوں پر سکیورٹی انتہائی سخت ہے، ڈی چوک، سرینا چوک کو کنٹینرز لگا کر بند کر دیا گیا ہے، ریڈ زون کے داخلی وخارجی راستوں پر خار دار تاریں اور بیرئیرز لگا دیے گئے ہیں اور وفاقی دارالحکومت میں کسی بھی غیر قانونی اجتماع پرپابندی ہے۔

اسلام آباد ٹریفک پولیس کا کہنا ہے کہ سری نگر ہائی وے پر غیر معمولی سکیورٹی انتظامات ہیں لہٰذا شہری سری نگر ہائی وے سےمنسلک سروس روڈ کا استعمال کریں، آج ساڑھے 9 بجے سے ساڑھے 11 بجے تک ہیوی ٹریفک کا داخلہ ممنوع ہے۔

ٹریفک پولیس کےمطابق بلیو ایریا، سیکٹر ایف 6، ایف 7 کے لیے ایچ 8 انڈر پاس استعمال کیا جائے، سیکٹر آئی اور ایچ کے لیے راولپنڈی پشاور روڈ، آئی جے پی روڈ سے سروس روڈ استعمال کریں۔

دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت برائے داخلہ طلال چوہدری نے سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ سےٹیلی فونک رابطہ کیا۔

نہروں کا معاملہ افہام و تفہیم سے حل کرلیں گے، عطااللہ تارڑ

 

اس حوالے سے جماعت اسلامی کی جانب سے جاری اعلامیے میں بتایا گیا کہ دونوں وفاقی وزرا سے آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین مارچ کے حوالےسے گفتگو ہوئی۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھاحکومت کو کوئی حق نہیں کہ فلسطینیوں سے اظہاریکجتی مارچ کو روکے، جماعت اسلامی کا فلسطین سے اظہار یکجتی مارچ پرامن ہو گا، حکومت رکاوٹیں کھڑی کرکے پوری دنیا میں رسوا نہ ہو۔

رہنما جماعت اسلامی کا کہنا تھا حکومت آج اسلام آباد میں یکجہتی فلسطین ریلی روکنے سے اجتناب کرے، فلسطین سے اظہار یکجہتی کیلئے کوئی نوگوایریا نہ بنایاجائے۔

لیاقت بلوچ کا کہنا تھا کویت کا اسرائیل سے تعلقات ختم کرنے کا اعلان پوری امت کی ترجمانی ہے۔

Back to top button