پاکستان سمیت دنیا بھر میں مسیحی برادری آج ایسٹر تہوار منا رہی ہے

پاکستان سمیت دنیا بھرمیں مسیحی برادری کی جانب سے آج ایسٹر کا تہوار منایا جا رہا ہے ،وزیرِاعظم شہباز شریف نے مسیحی برادری کو مبارکباد پیش کی ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا کہ ایسٹر تجدید اور اُمید کی علامت ہے،حضرت عیسیٰ علیہ السلام کا پیغام رحمت، انکساری اور محبت کا سرچشمہ ہے۔

اسلام آباد : جماعت اسلامی کا فلسطین کیساتھ یکجہتی کے لیے مارچ، غیر معمولی سکیورٹی انتظامات، ریڈزون جانیوالے راستے بند

 

وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان کی تعمیر و ترقی میں مسیحی برادری کےنمایاں کردار کو خراجِ تحسین پیش کیا۔

انہوں نے کہا کہ مسیحی برادری کی محنت، دیانت اورخدمات ہمارے لیےقابلِ فخر سرمایہ ہیں، یقین ہے مسیحی برادری پُرامن، خوشحال پاکستان کی تشکیل میں اپنا کردارجاری رکھے گی۔

Back to top button