پی سی بی نے قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈکوچ کے لیے اپنی ویب سائٹ پر اشتہار جاری کر دیا

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نےقومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے اشتہار دے دیا۔
پی سی بی کی جانب سےاپنی ویب سائٹ پر ہیڈ کوچ کا اشتہار جاری کیا گیا ہے۔
خیال رہے کہ پی سی بی نےعاقب جاوید کو چیمپئنزٹرافی تک عبوری ہیڈ کوچ مقرر کیا تھا، پھر دورہ نیوزی لینڈ کے لیے انہیں مزید ذمہ داریاں دی گئیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ عاقب جاوید اب ہیڈکوچ کے لیے دلچسپی نہیں رکھتے، عاقب جاوید ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کے لیے دلچسپی رکھتےہیں۔
پی سی بی نےڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کےلیے بھی اشتہار جاری کیا ہے۔ ندیم خان کے مستعفی ہونے کے بعد سے ڈائریکٹر ہائی پرفارمنس کا عہدہ خالی تھا۔
پی ایس ایل،سلطانز کوتیسری شکست،زلمی نے 120رنز سے ہرادیا
ذرائع کے مطابق پی سی بی ایک بار پھرغیرملکی ہیڈ کوچ کی طرف جاسکتا ہے۔
ہیڈ کوچ کے لیےلیول تھری کرکٹ کوچ کی اہلیت درکار ہے، 4 مئی تک ہیڈ کوچ کے لیے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ہیڈ کوچ کے لیے پاکستان کرکٹ بورڈ کےپاس محدود چوائس ہیں اور غیر ملکی کوچ کی طرف پی سی بی کا رحجان زیادہ ہے۔
ذرائع کا یہ بھی کہنا ہےکہ پی سی بی کوچ کے لیے بڑے ناموں کی طرف نہیں جائےگا۔