اسرائیل کافائٹرجیٹ سےحملہ،18فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نےمغربی کنارےمیں ایک عمارت پرجنگی طیاروں سےحملہ کیا جسکےنتیجے میں 18افرادشہیدہوگئے۔

اسرائیلی فوج نےرات گئےمغربی کنارےکےطولکرم پناہ گزیں کیمپ پرحملہ کیاجس کےنتیجے میں 18 افرادجان سےگئے۔اسرائیلی حملےمیں ایک ہی خاندان کے4افرادبھی شہیدہوئےجن میں ایک خاتون،ان کےدوبچےاورایک بھائی شامل ہے۔

عرب میڈیا کا بتانا ہےکہ گزشتہ 20سال میں یہ پہلی دفعہ ہےکہ اسرائیل نےمغربی کنارے میں کسی ٹارگٹ یا بلڈنگ کو نشانہ بنانےکےلیےفائٹر جیٹ طیاروں کااستعمال کی حالانکہ وہ اس سےقبل چھوٹےڈرون طیارےاستعمال کرتارہا ہے۔

دوسری جانب غزہ میں جمعہ کی صبح سےہونےوالےاسرائیلی حملوں میں ابتک9افرادشہید ہوچکےہیں جب کہ متعدد زخمی بھی ہوئے۔

یمنی حوثیوں کےبعد عراق کےمزاحمتی گروپ نےاسرائیل پرحملہ کرتےہوئےجنوبی اسرائیل پر ڈرون داغ دیے۔

القدس نیٹورک کے مطابق عراقی مزاحمتی گروپ کی جانب سےجاری ایک بیان کے مطابق مقبوضہ فلسطین کےجنوبی اسرائیلی علاقےپرپہلی مرتبہ جدید ڈرونزکےذریعےحملہ کیا گیا۔

ایران کا حملہ جائز تھا، ضرورت ہوئی تو مستقبل میں بھی کارروائی کریں گے : آیت اللہ خامنہ ای

بیان میں مزید کہا گیا کہ ہمارےجنگجواسرائیل کےخلاف ان جدید ڈرونز کااستعمال کرتے ہوئےدشمن کےٹھکانوں پراوربھی شدید حملےجاری رکھیں گے۔حوثیوں نےتل ابیب میں فوجی تنصیبات پرڈرون حملےکیےتھے جس کےبعدشیلٹرز کی طرف بھاگنےوالےمتعدد اسرائیلی بھی زخمی ہوگئےتھے۔

Back to top button