فضیلہ قاضی نےصدارتی ایوارڈسےمتعلق بیان کی تردید کردی

اداکارہ فضیلہ قاضی نےکہا ہےکہ صدارتی ایوارڈزکے بیان کوغلط اندازمیں پیش کیا جارہاہے۔جس سےحقیقت کا کوئی تعلق نہیں۔
سینیئراداکارہ فضیلہ قاضی کاکہنا ہےکہ چنددن قبل ان کی جانب سےپروگرام میں صدارتی ایوارڈزسےمتعلق کہی گئی بات کومیڈیا اورسوشل میڈیامیں غلط سمجھا اورپیش کیاجارہا ہے۔
فضیلہ قاضی نےاپنی خبرسےمتعلق انسٹاگرام پوسٹ میں واضح کیا کہ انہوں نے ایسانہیں کہا۔جیسا خبروں میں بتایا اور لکھا جارہاہے۔انہوں نےواضح کیا کہ انہوں نےیہ کہاتھا کہ کیبنیٹ ڈویژن میں بیٹھےافراد صدارتی ایوارڈز کےلیےان فنکاروں کو منتخب کرنےمیں ناکام ہوجاتےہیں جوایسےایوارڈزکےاصل حقدارہوتے ہیں۔
اس سے قبل فضیلہ قاضی نےپروگرام میں شکوہ کرتےہوئےکہا تھا کہ صدارتی ایوارڈ کےلیےانکی فائل پانچ سال سےپڑی ہوئی ہےلیکن ایوارڈزدینےوالوں کووہ نظر نہیں آتیں، کوئی اورنظرآجاتاہے۔
حرا مانی کا زندگی میں تبدیلی سےمتعلق اہم انکشاف
فضیلہ قاضی نےطنزیہ اندازمیں شکوہ کیاتھا کہ ایوارڈز دینےوالوں اورسفارش کرنے والوں کووہ نظر نہیں آتیں۔کوئی دوسرانظرآجاتاہے۔ان کا کہنا تھا کہ کیبنیٹ ڈویژن میں نہ جانےکون لوگ بیٹھےہیں۔جنہیں کام والےنظر نہیں آتےلیکن انہیں نہ جانےاور کون کون نظرآجاتاہے۔
