وزیر اعظم کا7اکتوبرکویوم یکجہتی فلسطین منانے،اے پی سی کااعلان

وزیراعظم شہباز شریف نے7اکتوبرکومقبوضہ فلسطین کےعلاقےغزہ پراسرائیل جارحیت کے ایک سال مکمل ہونےپربلائی جانےوالی آل پارٹیزکانفرنس کی میزبانی کافیصلہ کرلیا۔

وزیراعظم شہبازشریف سےامیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان اورپیپلزپارٹی کےچیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے ملاقات کی۔

وزیراعظم ہاؤس کےمطابق ملاقات میں موجود سیاسی جماعتوں  نےغزہ اورفسلطینیوں کے ساتھ قومی سطح پراظہاریکجہتی کافیصلہ کیا۔

فلسطینیوں سےاظہار یکجہتی کیلئےوزیرِاعظم کی میزبانی میں آل پارٹیز کانفرنس بلانےاور7 اکتوبرکو ملک بھرمیں اسرائیلی مظالم کاشکارمسلمان بہن بھائیوں سےیومِ یکجہتی منانے کا فیصلہ کیا گیا۔

وزیراعظم ہاؤس کے مطابق یومِ یکجہتیِ فلسطین اور آل پارٹیز کانفرنس کیلئےکمیٹی کے قیام کی منظوری دےدی ہےجس میں نائب وزیرِاعظم اسحاق ڈار،شیری رحمان،خواجہ سعد رفیق اورنیئربخاری شامل ہیں۔

ملاقات میں اتفاق کیا گیاکہ7اکتوبرکوملک بھرمیں اسرائیلی ظلم وستم کےخلاف اجتماعات وسیمینارہوں گے۔آل پارٹیز کانفرنس میں صدرمملکت آصف زرداری اوروزیرِ اعظم شہبازشریف شرکت کریں گے۔

اعلامیے میں کہا گیاہےکہ بلاول بھٹونےفلسطین و غزہ میں جاری ظلم وستم کےحوالےسےیوم یکجہتی پر بھرپور حمایت کا اعلان کیا۔ملاقات میں جماعتِ اسلامی کےغزہ اورفلسطین کے حق میں یکجہتی کےمؤقف کی تعریف کی گئی۔

دوسری جانب بلاول بھٹوزرداری نےصدراوروزیراعظم کی جانب سےفلسطین کےحوالےسےآل پارٹیزکانفرنس کی میزبانی کےفیصلےکاخیرمقدم کیا۔انہوں نےکہا کہ غزہ میں قابض افواج کےسفاکانہ قتل عام کےایک سال بعد جنگ کادائرہ لبنان تک پھیل چکاہے۔غزہ میں سفاکانہ قتل عام سےشروع جنگ کاپورےخطےکواپنی لپیٹ میں لینےکاخطرہ ہے۔ان کا کہناتھاکہ پوری قوم کوسامراجی صیہونی ایجنڈےکےخلاف ایک آواز میں بولنا چاہیے۔

ملائیشیا کےوزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےواپس روانہ

خیال رہے کہ7 اکتوبرکومقبوضہ فلسطین کےعلاقے غزہ اسرائیل جارحیت کوایک سال مکمل ہوجائے گا۔ایک سال میں غزہ مکمل تباہ اورلاکھوں لوگ پناہ گزین کیمپوں میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں۔ غزہ پر اسرائیلی جارحیت میں 41 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور ہزاروں زخمی ہوچکے ہیں، شہدا میں بچوں اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

Back to top button