ملائیشیا کےوزیراعظم دورہ پاکستان مکمل کرکےواپس روانہ

ملائیشیا کےوزیراعظم داتوسری انورابراہیم اپنا3روزہ دورہ پاکستان مکمل کرکے وطن واپس روانہ ہوگئے۔
وزیرِاعظم شہبازشریف،نائب وزیرِاعظم و وزیرخارجہ اسحٰق ڈاراوروزیرِ تجارت جام کمال خان نےملائیشیاکےوزیرِاعظم داتوسری انورابراہیم اورانکے وفدکونورخان ایئر بیس سےالوداع کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نےاظہارخیال کرتےہوئے کہا کہ پاکستان اورملائیشیا کے مابین دیرینہ برادرانہ تعلقات ہیں جودہائیوں پرمحیطہیں۔داتو سری انورابراہیم سے پاک ملائیشیا تعلقات کی مزید مضبوطی پراتفاق ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ملائیشیا کےوزیرِ اعظم علامہ اقبال کےمداح ہیں۔جو پاکستان کیلئےفخر کی بات ہے، داتو سری انورابراہیم کےپاکستانی عوام اورحکومت کیلئے اچھے الفاظاورنیک خواہشات کےتہہ دل سےمشکور ہیں۔
شہباز شریف کا کہنا تھا کہ پاک ملائیشیا بزنس فورم میں دونوں ممالک کےمابین تجارت کے فروغ پرمثبت پیش رفت ہوئی ہے۔پاکستان اور ملائیشیا کےدرمیان تجارت کے فروغ سےملکی برآمدات میں اضافہ اورروزگار کے نئے مواقع پیدا ہونگے۔
وزیرِ اعظم نے کہاملائیشیا کا دورہ پاکستان دونوں ممالک کےتعلقات میں ایک نئے باب کا آغاز ثابت ہوا ہے۔دونوں ممالک کےمابین تجارت اورسرمایہ کاری کے فروغ کیلئے مفاہمتی یادداشتوں اور معاہدوں کاتبادلہ ہواہے۔پاکستان سےملائیشیا کو پراسیسڈ گوشت اورچاول کی برآمدات میں اضافہ اورطریقہ کارکوسہل بنایا جائے گا۔ان کا کہناتھا کہ دونوں ممالک کےدرمیان انفارمیشن ٹیکنالوجی میں تعاون اور الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری و تجارت میں اضافے پر بھی اتفاق ہوا ہے۔
واضح رہےکہ2اکتوبر کو ملائیشیاکےوزیراعظم داتو سری انورابراہیم شہبازشریف کی دعوت پر 3روزہ سرکاری دورےپر پاکستان پہنچےتھے جہاں انہوں نےدورے کے دوران وزیر اعظم اورصدرمملکت کےساتھ ساتھ اہم کاروباری شخصیات سے ملاقات کی تھی۔

 وزیر اعظم کا7اکتوبرکویوم یکجہتی فلسطین منانے،اے پی سی کااعلان

گزشتہ روزاسلام آباد میں شہباز شریف کےہمراہ مشترکہ پریس کانفرنس کرتےہوئے ملائیشیا کے وزیراعظم نےپاکستان سےایک لاکھ ٹن چاول درآمد کرنےاور آئندہ ماہ کراچی میں ملائیشیا کاتجارتی دفترکھولنےکااعلان بھی کیا تھا۔
دورہ پاکستان کےموقعے پرصدر مملکت آصف علی زرداری نے لائیشیا کے وزیر اعظم داتوسری انورابراہیم کواسلامی امور کی حمایت اور پاکستان کے بہترین دوست ہونےکےاعتراف میں نشانِ پاکستان سےبھی نوازا۔

Back to top button