ٹی20ورلڈکپ:بنگلادیش کی پہلی فتح،کپتان سجدہ ریزہوگئیں
ویمنز ٹی20ورلڈکپ کی10سالہ تاریخ میں بنگلادیش نےاسکاٹ لینڈ کو شکست دیکر پہلی بار میچ میں شکست دی تو کپتان نگارسلطانہ جذبات پرقابو نہ پاسکیں۔ اورسجدہ ریز ہو گئیں۔
شارجہ میں کھیلے گئے ایونٹ کےافتتاحی میچ میں بنگلہ دیش نےاسکاٹ لینڈکو16 رنز سےشکست دیکر ویمنز ٹی20ورلڈکپ میں پہلی فتح سمیٹی۔اس میچ میں بنگلادیش نےمقررہ20اوورز میں7وکٹوں کےنقصان پر119رنزبنائےجبکہ ہدف کے تعاقب میں اسکاٹش ٹیم7وکٹوں کے نقصان پرمحض103رنزبناسکی۔
میچ میں کامیابی کےبعد بنگلادیشی ٹیم کی کپتان نگارسلطانہ سجدہ ریزہوگئیں، اس موقع پرجذباتی مناظربھی دیکھنےکوملے۔
ویمنز ٹی20ورلڈ کپ ،پاکستان نے سری لنکا کو 31رنز سے شکست دیدی
پریزنٹیشن کےدوران گفتگو کرتےہوئےنگار سلطانہ نےکہا کہ اگرفتح نصیب نہ ہوتی تو اسکا کوئی مطلب نہیں تھا کہ ہم کتنی اچھی کرکٹ کھیلتے ہیں۔طویل عرصے کے بعدلگ رہا ہےکہ کچھ رفتار بڑھائی ہے۔