ویمنز ٹی20ورلڈ کپ ،پاکستان نے سری لنکا کو 31رنز سے شکست دیدی

شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ویمنز ٹی20ورلڈ کپ  کے میچ میں  گروپ اے میں شامل پاکستان کی ویمنز کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کو 31رنز سے شکست دیدی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم نے سری لنکا ویمن ٹیم کو ٹی 20 ورلڈ کپ کے گروپ میچ میں 31 رنز سے شکست دے دی۔شارجہ میں کھیلے جانے والے میچ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے سری لنکا کو 117 رنز کا ہدف دیا۔جواب میں سری لنکا کی پوری ٹیم پاکستانی بولنگ کی بدولت مقررہ 20 اوورز میں صرف 85 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی طرف سے کپتان فاطمہ ثنا 30 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ ندا ڈار نے 23 رنز بنائے۔

سری لنکا کی جانب سے ادھیشیکا پرابودھانی، سوگندیکا کماری اور چماری اتاپتو نے تین وکٹیں حاصل کیں۔

سری لنکا کی بیٹنگ شروع ہوئی تو پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا نے سری لنکا کی اہم بلے باز چماری سلوا کو آؤٹ کر کے سری لنکن ٹیم کو دباؤ میں ڈال دیا۔

وشمی گونارتنے اور نیلک شیکا سلوا کی تھوڑی مزاحمت کے باوجود پاکستانی بلے بازوں نے سری لنکن ٹیم کو کھل کر نہ کھیلنے دیا اور یوں سری لنکا کی پوری ٹیم مقررہ 20 اوورز میں صرف 85 رنز بنا سکی۔

پاکستان کی سعدیہ اقبال نے تین، فاطمہ ثنا، عمیمہ سہیل اور نشرہ سندھو نے دو دو وکٹیں حاصل کیں۔پاکستانی کپتان فاطمہ ثنا کو میچ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔پاکستانی ٹیم اپنا اگلا میچ اتوار کو انڈیا کے خلاف کھیلے گی۔

Back to top button