اسرائیلی جنگی طیاروں کا بیروت پرحملہ،9افراد جاں بحق

اسرائیلی جنگی طیاروں نےلبنانی کےدارالحکومت بیروت کے وسط میں قائم ایک عمارت کو نشانہ بنایا جس کےنتیجےمیں9افراد جاں بحق ہوگئے۔

اسرائیلی طیاروں نے جمعرات کی صبح بیروت میں کل17حملے کیے جس میں سے ایک حملےمیں9 افراد کی ہلاکت ہوئی جب کہ باقی حملوں میں متعدد افراد زخمی  ہوئے۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیلی طیاروں نے جس عمارت کونشانہ بنایا وہ لبنانی پارلیمنٹ، وزیراعظم کی رہائش گاہ اوراقوام متحدہ کےہیڈکوارٹرسےزیادہ دور نہیں جب کہ حملےکےبعد عمارت میں آگ لگ گئی۔

ذرائع کاحوالہ دیتے ہوئےبتایا کہ اسرائیلی حملےمیں مبینہ طورپرحزب اللہ کی ریسکیو ٹیم کو نشانہ بنایا گیا۔

عراق میں 100نومولود بچوں کانام ‘نصراللہ’ رکھ دیا گیا

دوسری جانب یورپی یونین نےجنگ سےمتاثرہ لبنان کےلوگوں کےلیے33 ملین ڈالرز کی امداد دینےکااعلان کیاہے جب کہ یورپی یونین اس سےقبل بھی لبنان کےلیے10 ملین ڈالرامدادکااعلان کرچکا ہے۔

Back to top button