پی ایس ایل11،ملتان سطانزنےراولپنڈیزکو6وکٹوں سےشکست دیدی

پی ایس ایل 11میں ملتان سلطانز نے راولپنڈیز کو 6 وکٹوں سے شکست دیدی ۔

کراچی کے نیشنل سٹیڈیم میں کھیلے گئے لیگ کے 31 ویں میچ میں ملتان سلطانز نے 167 رنز کا ٹارگٹ 4 وکٹوں کے نقصان پر 18.4 اوورز میں حاصل کیا۔

سلطانز کی جانب سے سٹیون سمتھ 56 رنز بنا کر نمایاں رہے۔ کپتان ایشٹن ٹرنر نے 37 رنز ناٹ آؤٹ کی کھیلی۔ صاحبزادہ فرحان 20، شان مسعود 20 اور جوش فلیپی 17 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

راولپنڈیز کی جانب سے آصف آفریدی نے 2 وکٹیں حاصل کیں۔ سعد مسعود اور رضا اللہ نے 1، 1 کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

راولپنڈیز نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 166 رنز سکور کیے۔

راولپنڈیز کی جانب سے ڈیرل مچل 58 رنز ناٹ آؤٹ بنا کر نمایاں رہے۔ ڈائن فوریسٹر 37 رنز بنا کر ناقابلِ شکست پویلین لوٹے۔

دیگر بلے بازوں میں سیم لنگز 29، کپتان محمد رضوان 26، یاسر خان 4 اور شاہزیب خان 0 کے انفرادی اسکور پر آؤٹ ہوئے۔

ملتان سلطانز کی جانب سے محمد عمران، محمد وسیم، عرفات منہاس اور پیٹر سڈل نے 1، 1 وکٹ حاصل کی۔

Back to top button