غزہ میں اسرائیلی جارحیت جاری،مزید 15فلسطینی شہید
غزہ میں اسرائیلی جارحیت نہ رک سکی،حملے میں ایک ہی خاندان کے 15فلسطینی شہید ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق اسرائیلی فوج نے وسطی غزہ کے علاقے الزوايدہ میں قائم ایک گودام پر رات گئے بمباری کی جس کے نتیجے میں وہاں پناہ لیے ہوئے 16 افراد شہید ہوئے ۔
عینی شاہدین کے مطابق شہید ہونیوالوں میں میں سے 15 کا تعلق ایک ہی خاندان سے تھا۔
بھارت میں زہریلا بسکٹ کھانے سے طلبہ کی حالت غیر ہو گئی
دوسری جانب اسرائیلی فوج نے مختلف جبالیہ پناہ گزیں کیمپ، دیرالبلاح، خان یونس پر بھی بمباری کی۔مغربی کنارے کے شہر جنین میں بھی ایک کار پر ڈرون حملہ کرکے دو فلسطینی نوجوانوں کو شہید کردیا۔