اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیش قدمی نہیں کر پائی ، علی لاریجانی

ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ خامنہ ای کےمشیراعلیٰ علی لاریجانی کا کہنا ہےکہ ایران اسرائیل کےحملوں کاجواب دینےکی تیاری کررہا ہے۔

مقامی میڈیا کوانٹرویو میں علی لاریجانی کا کہنا تھا کہ ایرانی فوجی حکام مختلف منصوبوں اورحکمت عملیوں پرکام کررہے ہیں۔

 

اسرائیل کا بیروت  پرمیزائل حملہ،11 افرادشہید

اپنےانٹرویو میں انہوں نے مزید کہاکہ شام اور لبنان میں حزب اللہ کے کمانڈروں کےحوصلےبہت بلند ہیں،حزب اللہ کی سخت مزاحمت کی وجہ سےہی اسرائیلی فوج جنوبی لبنان میں پیش قدمی نہیں کر پائی۔

انہوں نےحزب اللہ کےہتھیارتباہ کرنےکےاسرائیلی دعوؤں کو بھی قیاس آرائیاں قراردیا۔

اس سے قبل اسرائیل نے 26 اکتوبر کو ایران پرحملوں میں فوجی اہداف کونشانہ بنایا تھا۔

Back to top button