کراچی : تین روزہ ’سندھ کرافٹ فیسٹیول‘ اختتام پذیر

سندھ کی قدیم تہذیب،تاریخ، روایات، فنون اور رسم رواج کو اجاگر کروانےکیلئےمنعقد ہونےوالا سندھ کرافٹ فیسٹیول اپنے اختتام کوپہنچ گیا۔
میلےکےاختتامی روزمتحدہ عرب امارات کےسفیرحماد عبید، قونصل جنرل بخیت عتیق اورصوبائی وزرا نےفیسٹیول کا دورہ کیا، ہنرمندوں سےگفتگو کی، اور ثقافتی اشیاخریدیں۔
سندھ کرافٹ میلہ سندھ کی تاریخ اورثقافت کو اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ دیہی خواتین کیلئے روزگارکا بھی بڑاذریعہ ثابت ہوا۔
پاکستانی فلم ‘وکھری’ نے بھارت میں دھوم مچادی
سندھ کرافٹ فیسٹیول تین روز تک صوبے کی ثقافت، روایات اور ہنر کےرنگ بکھیرتا رہا،میلے میں 90 سے زائد اسٹالز پر دیہی خواتین کی بنائی ہوئی اجرک، رلی، سندھی ٹوپی اور دستکاری سمیت ہاتھوں سےتیار کردہ اشیا پیش کی گئیں۔
شرکاء نےفیسٹیول کےانعقاد کو درست سمت میں مثبت قدم قرار دیتے ہوئےکہا کہ فیسٹیول کے ذریعے جہاں صوبے کا خوش نما چہرہ دنیا نےدیکھا تو وہیں دیہی خواتین کو روزگار بھی میسر آیا۔
تین روزہ فیسٹیول کےاختتام پر مقامی گلوکاروں نے سربکھیرتے ہوئے روایتی موسیقی سےمیلےکی شان بڑھائی۔
