اسرائیل کا بیروت پرمیزائل حملہ،11 افرادشہید
اسرائیلی فورسز کی لبنان کےدارالحکومت بیروت کی ایک عمارت پرحملےمیں11 شہید ہوگئے۔
لبنان کے سیکیورٹی ذرائع نےبتایا کہ اسرائیلی طیاروں نے8 منزلہ عمارت پر4 میزائل داغے،جس کاہدف زیر زمین بنکر بھی تھے۔
اسرائیل، حزب اللہ کےسینئر رہنماؤں کونشانہ بنانےکےلیےبنکر تباہ کرنےوالے ہتھیاروں کوپہلےبھی استعمال کرچکا ہے۔
لبنان کےدارالحکومت میں ہفتےکوعلی الصبح4 بجےاسرائیلی حملےکےنتیجے میں پورا شہرلرزاٹھا اوربارود کی بوشہربھرمیں کئی گھنٹے تک پھیلی رہی۔
بیروت کےجس علاقے میں اسرائیل نےعمارت پرحملہ کیا،یہ علاقہ قدیمی دکانوں کی وجہ سےمشہورہے،حملےکےبعد ریسکیو اہلکاروں نے تباہ شدہ عمارت کےملبے کی تلاشی لی۔
رواں ہفتےوسطی بیروت میں اسرائیل کی جانب سےیہ چوتھا فضائی حملہ تھا، اسرائیلی حملےکےنتیجےمیں دارالحکومت بیروت کےجنوب میں حزب اللہ کےزیر اثر علاقوں کوبھی کافی نقصان پہنچا تھا۔