غزہ میں اسرائیلی حملے جاری،مزید100فلسطینی شہید

غزہ میں اسرائیل کی بربریت جاری ہے،تازہ حملوں میں مزید 100 فلسطینی شہید ہو گئے۔

غزہ میں اسرائیلی حملوں میں تیزی آگئی ہے،ہفتےکوغزہ پراسرائیلی حملوں میں کم ازکم100فلسطینی شہید ہوگئےجن میں سے75 فلسطینی بیت لاھیا کی رہائشی عمارتوں پر بمباری میں شہیدہوئے۔

جنوبی غزہ کے شہرخان یونس پراسرائیل کی بمباری میں17 افرادشہید ہوئے، اسرائیلی طیاروں نےخان یونس میں2 مقامات کو نشانہ بنایا۔

غزہ میں خوراک تقسیم کےدوران اسرائیلی حملے میں3امدادی کارکن بھی شہید ہوئے،حملے کےبعد امدادی ادارےنے غزہ میں خوراک تقسیم کا کام بند کردیا۔

رپورٹ کےمطابق شمالی غزہ میں اسرائیلی محاصرےکےدوران وحشیانہ زمینی اور فضائی حملوں میں2700 فلسطینی شہیدہوچکے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا ہےکہ غزہ میں فلسطینیوں کوسنگین غذائی بحران کی صورتحال کاسامنا ہے۔

دوسری جانب لبنان میں جنگ بندی کےچوتھےروزحزب اللہ کے سربراہ سید نعیم قاسم نےکئی مہینوں کے سرحد پار حملوں اور اسرائیلی افواج کےساتھ لڑائی کے بعد فتح کا اعلان کردیا۔

امریکی فوج کی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہےکہ میجر جنرل جیسپرجیفرز کواسرائیل اور حزب اللہ کےدرمیان جنگ بندی کی نگرانی میں مددکےلیے بیروت میں تعینات کر دیا گیا ہے۔

فلسطین کی وزارت صحت کےمطابق7اکتوبر2023 سےابتک اسرائیلی حملوں میں44 ہزار 382 فلسطینی شہید ہوئےجبکہ  اسرائیلی حملوں میں مجموعی طور پر ایک لاکھ 5 ہزار 142 فلسطینی زخمی بھی ہوئے۔

ادھر لبنان پراسرائیلی حملوں میں ابتک3 ہزار961 افرادشہید،16ہزار 520 زخمی ہوئے۔

واضح رہے کہ اسرائیل اورحزب اللہ کےدرمیان جنگ بندی کاآغازہوگیا۔امریکا کی سرپرستی میں ہونےوالےسیزفائر معاہدے کےمطابق اسرائیل 60 روزمیں جنوبی لبنان سےاپنی فورسزکو واپس بلائےگااورحزب اللہ کےزیرکنٹرول علاقےکا کنٹرول لبنانی حکومت سنبھالےگی، معاہدے کےمطابق حزب اللہ اپنےجنگجو اور اسلحےکو دریائے لطانی سےہٹائے گی۔

اس حوالے سےامریکی صدر جو بائیڈن نےکہا کہ اسرائیل اور حزب اللہ نےجنگ بندی کی تجویزمان لی ہے،معاہدےکو دشمنی کےمستقل خاتمےکےلیےڈیزائن کیا گیا ہے۔برطانوی وزیراعظم کئیر اسٹارمرنےبھی اسرائیل اورحزب اللہ کےدرمیان جنگ بندی کا خیرمقدم کیا۔

یاد رہے کہ عالمی سطح پراسرائیل اور غزہ کے مابین جنگ بندی کیلئے کئے گئے اقدامات پربھی عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

Back to top button