غزہ میں اسرائیلی بربریت جاری، مزید 42 فلسطینی شہید، 133 زخمی
غزہ میں اسرائیلی فوج کےحملےجاری ہیں،جمعہ کی صبح سے جاری کارروائی میں مزید 42 فلسطینی شہیداور 133 زخمی ہوئے۔
غیرملکی میڈیا رپورٹس کےمطابق اسرائیل کے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں تازہ حملےمیں 24 فلسطینی جان سےگئےجبکہ کمال عدوان اسپتال کےآئی سی یوڈائریکٹر بھی شہید ہو گئے۔
فلسطین کی وزارت صحت کےمطابق غزہ میں شہدا کی تعداد 44 ہزار 363 ہوگئی۔
برطانیہ: شدید بیمار افراد کیلئے موت کے انتخاب کا بل پہلے مرحلے میں منظور
دوسری جانب حماس نےمغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی بس کو نشانہ بنایا،جس میں 9 اسرائیلی فوجی زخمی ہوئے،ان میں سے 3 کی حالت نازک ہے۔
ادھراقوام متحدہ کےامدادی ادارے نےدوسری عالمی جنگ کے بعد غزہ کو سب سے زیادہ بمباری سےمتاثرہ علاقہ قراردےدیا۔
اقوام متحدہ نےخبردار کیا ہےکہ غزہ میں قحط کا خطرہ بڑھ رہا ہے، 20 لاکھ سےزائد افراد خوراک اور صاف پانی کی کمی کا شکار ہیں۔
اس کےعلاوہ برطانیہ کے 60 ارکان پارلیمنٹ نےوزیر خارجہ کواسرائیل پرپابندی عائد کرنےکےلیےخط لکھ دیا۔