اسرائیلی فوج نےغزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر حملہ کر دیا، 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید

اسرائیلی فوج نےشمالی غزہ میں امدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈرون حملہ کرتے ہوئے 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینیوں کوشہید کردیا۔

غیر ملکی میڈیا کےمطابق شمالی غزہ کےعلاقے بیت لاہیا پر اسرائیلی گوج کی جانب سےامدادی تنظیم کی گاڑی پر ڈروان حملہ کیا گیا۔

ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا گرفتار

 

میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا ہےکہ ڈرون حملے میں 3 صحافیوں سمیت 9 فلسطینی شہید ہوگئےجبکہ متعدد زخمی بھی ہوئے جنہیں فوری اسپتال منتقل کیا گیا۔

دوسری جانب اسرائیل نےحماس کےساتھ جنگ بندی کے دوسرے مرحلے پر مذاکرات شروع کرنے کا حماس کا مطالبہ مسترد کردیا ہے، معاہدے کےتحت دوسرے مرحلے میں اسرائیل اور حماس کےدرمیان مستقبل جنگ بندی طے پانی تھی۔

Back to top button