ٹرمپ انتظامیہ کی جانب سے کولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا گرفتار

ٹرمپ انتظامیہ نےکولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کوگرفتار کرلیا۔
غیر ملکی میڈیا کےمطابق فلسطینیوں کےحق میں آواز بلند کرنے والےطالب علموں کےخلاف ٹرمپ انتظامیہ کی کارروائی جاری ہے اورکولمبیا یونیورسٹی کی فلسطینی طالبہ لیقا کو بھی گرفتار کرلیا گیاہے۔
فلسطینی طالبہ لیقا کو ایف ون اسٹوڈنٹ ویزا کی معیاد ختم ہونے کی وجہ سےگرفتار کیا گیا۔
حماس نے امریکی شہریت رکھنے والے اسرائیلی فوجی کی رہائی پرآمادگی ظاہر کردی
اس کےعلاوہ حماس کی مبینہ حمایت کرنے پر بھارتی طالبہ رنجنی کا اسٹوڈنٹ ویزا بھی منسوخ کردیا گیا ہے جب کہ ہوم لینڈ سکیورٹی محکمہ کا کہنا ہے کہ طالبہ کو ڈیپورٹ کیا جائے گا۔
دوسری جانب ٹرمپ انتظامیہ نےکولمبیا یونیورسٹی کو ایک شعبےکا کنٹرول چھوڑنے کی ڈیڈ لائن دیدی۔
واضح رہےکہ اس سےقبل ٹرمپ انتظامیہ مظاہرین کے ترجمان محمود خلیل کوبھی گرفتارکرچکی ہے۔