اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہوکی مغویوں کی رہائی کے لیے لاکھوں ڈالرکی پیشکش
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےکہا ہےکہ جو کوئی بھی غزہ سے مغویوں کو لائے گا اسےایک مغوی کےبدلے 50 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے۔
اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نےگزشتہ روز غزہ کے ایک علاقے کا دورہ کیا اور وہاں گفتگوکرتےہوئے کہا کہ جو کوئی بھی جو ہمارے پاس ایک مغوی لائےگا اسے 50 لاکھ ڈالر دیے جائیں گے جب کہ اسے اپنےخاندان سمیت یہاں (غزہ) سے نکلنے کے لیے محفوظ راستہ بھی دیاجائیگا۔
اسرائیلی وزیراعظم نےمزید کہا کہ فیصلہ آپکا ہے کیونکہ نتیجہ پھر بھی وہی رہے گااور ہم سب مغویوں کو واپس لائیں گے۔
اسرائیلی وزیر اعظم نے حماس پر بڑا بیان دے دیا
غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا اندازہ ہےکہ ابھی بھی 101 اسرائیلی حماس کےپاس یرغمال ہیں اور ان میں سے کچھ کی موت بھی واقع ہوگئی ہے۔
دوسری جانب اسرائیل میں یرغمالیوں کی محفوظ بازیابی اور جنگ بندی ڈیل کے لیے احتجاج مسلسل جاری ہےاور اسرائیلی شہری نیتن یاہو حکومت پر جنگ بندی کے لیےدباؤ بڑھا رہے ہیں۔
واضح رہے کہ7 اکتوبر 2023 کے دن حماس جنگجوجن اسرائیلی فوجیوں اورشہریوں کویرغمال بنا کر غزہ لائےتھے اسرائیل ایک سال سےغزہ میں کارروائی کرنے کے بعد بھی ان میں سے صرف چند لوگوں کو فوجی آپریشن کے زریعے ہی آزاد کروا سکا جبکہ بقیہ یرغمالی یا توکسی معاہدے کے نتیجے میں آزاد کیےگئے یا ابھی حماس کی قید میں ہیں۔