جویریہ عباسی نے اپنی شادی اور شوہر کے بارے میں تفصیلات بتادیں
حال ہی میں شادی بندھن میں بندھنے والی سینئر اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی شادی کی تفصیلات مداحوں سے شیئر کیں۔
اداکارہ جویریہ عباسی نے اپنی شادی کے حوالے سے بتایا کہ ان کا نکاح رواں برس 15مارچ کو ہوا، یہ چھوٹی سی تقریب گھرمیں ہی منعقد کی گئی۔
اداکارہ جویریہ عباسی نے شوہر سے پہلی ملاقات کےحوالے سے بتایاکہ ہم ایک دوست کےگھر رات کے کھانے پر ملےتھے جہاں ہماری دوستی ہوئی،آہستہ آہستہ جب چیزیں آگےبڑھیں تو میں نےانہیں پسند کرنا شروع کردیا،پھر انہوں نےمجھے شادی کی پیش کش کردی۔
جویریہ عباسی نےکہا پھر میں نے عدیل کو اپنی فیملی سے ملوانے کےلیے لےگئی، خاص طور پر میرے بیسٹ فرینڈ اداکار شہود علوی،وہ ان سےملے اور مجھے شہود نےکہا شادی کرلو، پھر میرےگھر والوں اور بیٹی نےبھی یہ ہی مشورہ دیاتو میں نےکرلی کیوں کہ یہ ایک اچھی چیز ہے۔
شوہر سےمتعلق جویریہ نےکہاکہ بہت سےلوگوں کو لگتاہے وہ فوٹوگرافر ہیں لیکن ایسا نہیں ہے، وہ ایک بزنس مین ہیں ۔
یاد رہے کہ جویریہ عباسی نے مئی میں سوشل میڈیا پر اپنی منگنی کا اعلان ایک ویڈیو کےذریعے کیاتھا جس کےکچھ دن بعد ہی اداکارہ نے ایک ٹی وی شو ک دوران اپنی دوسری شادی کی تصدیق بھی کردی تھی۔
واضح رہے کہ جویریہ عباسی کی پہلی شادی سال 1997 میں اداکار شمعون عباسی سےہوئی تھی اور شادی کے 12 سال بعد 2009 میں ان دونوں کی طلاق ہوگئی تھی۔