جینیفر اینسٹن کی سوشل میڈیا سے نفرت کی وجہ کیا ہے؟

انسٹاگرام پر ریکارڈ فالوورز بنانے والی معروف ہالی ووڈ اداکارہ جینیفر اینسٹن سوشل میڈیا سین نفرت کرتی ہیں چونکہ وہ اس میڈیم سے بالکل بھی لطف اندوز نہیں ہوتیں۔  53 سالہ خوبصورت اداکارہ جینیفراینسٹن نے تقریبا تین سال قبل جب پہلی بار انسٹاگرام پر اکاؤنٹ بنایا تھا تو انہیں اتنے فالورز ملے کہ ایپ بالآخر کریش ہوگئی۔

اگرچہ ان کے آن لائن آنے سے انٹرنیٹ پر حیرانی کی لہر دوڑ گئی تھی لیکن انہوں نے اعتراف کیا کہ وہ درحقیقت ’سوشل میڈیا سے نفرت کرتی ہیں اور اسے استعمال کرنے میں ماہر بھی نہیں ہیں۔ انہوں نے وضاحت کی کہ یہ میرے لیے تکلیف دہ ہے۔ انسٹاگرام پر جانے کی وجہ اپنا کاروبار لانچ کرنا تھا۔ پھر کرونا کی وبا آ گئی اور ہم نے لانچ نہیں کیا۔ لہٰذا انسٹاگرام پر ہونے کی وجہ سے میں پھنس کر رہ گئی تھی۔ یہ میڈیم مجھے بہت مصنوعی سا لگا۔

اس کے بعد جینیفر نے بتایا کہ سوشل میڈیا کے بغیر بڑا ہونا ان کے لیے کیوں فائدہ مند تھا۔ امریکی ٹی وی شو فرینڈز میں کام کرنے والی اداکارہ نے کہا کہ میں واقعی خوش ہوں کہ ہماری 20 کی دہائی میں اس سوشل میڈیا کی موجودگی کے بغیر ہمیں بڑے ہونے کا تجربہ ہوا۔ دیکھیں، انٹرنیٹ، بڑے ارادے، ٹھیک ہے؟ لوگوں کو سماجی طور پر جوڑنا، سوشل نیٹ ورکنگ۔ یہ سب وہاں تک چلا جاتا ہے کہ نوجوان لڑکیاں اپنے بارے میں کیسا محسوس کرتی ہیں، موازنہ کرتی ہیں اور مایوسی کا شکار ہوتی ہیں۔ جینیفر اینسٹن نے اس پر بھی بات کی کہ وہ آج اپنے آپ پر کتنا فخر محسوس کرتی ہے اور مستقبل میں پلٹ کر اپنی زندگی کے اس موڑ کو کیسے دیکھیں گی۔ انہوں نے کہا: ’میں آج اپنے آپ کو 20 یا 30 سال کی عمر یا 40 کی دہائی کے وسط سے بھی بہتر محسوس کرتی ہوں۔ ہمیں اپنے آپ کو برا نہیں کہنا چاہیے۔ آپ نے ایک دن 65 سال کا ہو کر سوچنا ہے کہ میں 53 سال کی عمر میں بہت اچھی لگ رہی تھی۔

جینیفراینسٹن نے مختلف آن لائن پلیٹ فارمز کے بارے میں اپنا نقطہ نظر پہلی بار نہیں بتایا۔ جون میں ورائٹی میگزین کے شو’ایکٹرز آن ایکٹرز‘ سیریز کے لیے سیبسٹین سٹین کے ساتھ گفتگو کے دوران، جینیفر نے بتایا کہ وہ کتنا شکر کرتی تھیں کہ انہوں نے سوشل میڈیا سے پہلے ہی اداکاری شروع کر دی تھی۔ انہوں نے وضاحت کی کہ ’میں ہمیشہ کہتی ہوں کہ میں خوش قسمت محسوس کرتی ہوں کہ ہم نے اس انڈسٹری کو دیکھا جو آج سے پہلے تھی، جو مختلف ہے۔ ’زیادہ سٹریمنگ سروسز، زیادہ لوگ۔ آپ ٹک ٹاک سے مشہور ہیں، آپ یوٹیوب سے مشہور ہیں۔ آپ انسٹاگرام سے مشہور ہیں۔ یہ تقریبا ایسا ہی ہے جیسے یہ ہمارے اداکاری کے کام کو کمزور بنا رہے ہیں۔

جینیفر اینسٹن نے اپنی شادیوں اور بچوں کے متعلق عوام کی دلچسپی کے بارے میں بھی کھل کر بات کی۔ اگرچہ انہوں نے ان کا نام نہیں لیا، لیکن وہ 2005 میں اپنے اور بریڈ پٹ کی طلاق کے بارے میں قیاس آرائیوں کو دور کرتی نظر آئیں، جس میں یہ بیانیہ بھی شامل تھا کہ وہ صرف خود غرض تھیں‘ اور ’صرف اپنے کیریئر کی پرواہ کرتی تھیں، جینیفر نے بعد میں 2015 میں اداکار جسٹن تھیروکس سے شادی کی، اس کے بعد انہوں نے 2017 میں اپنی علیحدگی کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا: ’خدا نہ کرے کہ ایک عورت کامیاب ہو اور اس کے ہاں بچہ نہ ہو۔ میرے شوہر نے مجھے چھوڑ دیا اور کیوں ہم نے اپنی شادی ختم کر دی، کیوں کہ میں اسے بچہ نہیں دے سکتی تھی۔ یہ سراسر جھوٹ تھا۔ اب میرے پاس چھپانے کے لیے کچھ نہیں ہے۔

ایران کے سابق وزیر دفاع کو پھانسی دیدی گئی

Back to top button