ججز تقرری کا معاملہ: جسٹس منیب اختر جوڈیشل کونسل کے اجلاس سے واک آؤٹ کرگئے
ججز کی تقرری کےلیے رولز میں ترمیم کےحوالے سے جاری سپریم جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں اپنی تجویز سے اتفاق نہ کیےجانے پر جسٹس منیب اختر اجلاس سے واک آؤٹ کر گئے۔
ذرائع کےمطابق سپریم کورٹ کےجج جسٹس منیب اختر نے جوڈیشل کمیشن کااجلاس مؤخر کرنےکی تجویزدی، تاہم کمیشن کےکسی رکن نے جسٹس منیب اختر کی تجویز سےاتفاق نہیں کیا۔اپنی تجویز سےاتفاق نہ کیےجانے پر جسٹس منیب اختر کمیشن کا اجلاس چھوڑکر چلےگئے۔
چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت ججز تعیناتی سے تعلق جوڈیشل کمیشن کا اجلاس میں جسٹس منصور علی شاہ، جسٹس یحییٰ آفریدی اور جسٹس امین الدین اجلاس میں شریک ہیں، ہائی کورٹ کےچیف جسٹسز بھی اجلاس میں شریک ہیں۔اس کے علاوہ اجلاس میں جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک،اٹارنی جنرل اور وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ بھی شریک ہیں، چاروں صوبائی وزرا قانون سمیت ہائی کورٹس ک سینئر ججز بھی شریک ہیں۔
گنڈاپور ساری رات کوہسار کمپلیکس میں معافیاں مانگتا رہا : خواجہ آصف
جوڈیشل کمیشن اجلاس میں ججز کی تقرری کےلیے رولز کاجائزہ لیاجارہا ہے، ہائی کورٹس میں خالی آسامیوں پر تقرریوں کابھی جائزہ لیا جارہا ہے۔
جسٹس منصورعلی شاہ اور جسٹس ریٹائرڈ منظور ملک پر مشتمل کمیٹی نےسفارشات تیار کیں جب کہ رولز میں ترامیم سےمتعلق کمیٹی اپنی سفارشات جوڈیشل کمیشن کو بھجواچکی ہے
دوران اجلاس جسٹس منیب اختر نےجوڈیشل کمیشن اجلاس مؤخر کرنےکی تجویز دی جس پر کمیشن نےاجلاس مؤخر کرنےکی تجویز سےاختلاف کیاتو جسٹس منیب اختر جوڈیشل کمیشن کے اجلاس سےواک آؤٹ کر گئے۔