میکسیکو میں پہلی بار ووٹنگ کے ذریعے ججوں کا انتخاب

میکسیکو میں پہلی بار ججوں کے انتخاب کے لیے بھی ووٹنگ کا انتخاب کیا گیا ۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق میکسیکو میں ججوں کے انتخاب کےلیےووٹنگ کا انعقاد کیا گیا مگر انتخابات میں ووٹنگ ٹرن آؤٹ محض 13 فیصد ہی رہا۔

رپورٹ کےمطابق عدلیہ کے انتخابات میں 880 ججوں کو منتخب کیا گیا جن میں سپریم کورٹ اور مقامی عدالتوں کے ججز شامل ہیں۔

 امریکا اور ایران  کےجوہری معاہدے پرمذاکرات ناکامی کے قریب پہنچ گئے

 

میکسیکو کی صدر کلاؤڈیا شینباؤم نے اس انتخاب کو کامیابی قرار دیا تاہم بہت سے حلقوں نے کم ٹرن آؤٹ پر سوالات اٹھائے اور کہا کہ صدرشینباؤم ان انتخابات کے ذریعے عدلیہ کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہی ہیں۔

Back to top button