ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے قتل میں ملوث ملزم فیصل آباد سے گرفتار

گزشتہ روز اسلام آباد میں قتل کی جانےوالی ٹک ٹاکر  ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کو پولیس نےفیصل آباد سے گرفتار کرلیا۔

پولیس ذرائع کا کہنا ہےکہ ملزم  ٹک ٹاکر  ثناء یوسف کو قتل کرنےکے بعد فیصل آباد فرار ہوگیا تھا جہاں سے اسے گرفتار کیا گیا۔

ذرائع کےمطابق ملزم کو سی سی ٹی وی اور جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے گرفتار کیا گیا۔

کراچی : ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا ملزم سلمان فاروقی اور اسکا ساتھی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

 

پولیس ذرائع کےمطابق ثناء یوسف کے قتل کے ملزم کی شناخت  عمر حیات عرف کاکا کے نام سے ہوئی اور  وہ خود بھی ٹک ٹاکر ہےجبکہ ملزم نےخود کو مقتولہ کا دوست بتایا ہے۔

واضح رہےکہ ٹک ٹاکرثناء یوسف کو گزشتہ روز اسلام آباد میں ان کے گھرپرفائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

Back to top button