کراچی : ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنیوالا ملزم سلمان فاروقی اور اسکا ساتھی 2 روزہ جسمانی ریمانڈ پر پولیس کے حوالے

ڈیفنس میں نوجوان شہری کوتشدد کا نشانہ بنانے کے مقدمے میں ملوث مرکزی ملزم سلمان فاروقی کو کراچی کی سٹی کورٹ میں قائم ضلع جنوبی کی عدالت میں پیش کیا گیا ، عدالت نے سلمان فاروقی سمیت 2 ملزمان کا 2 دن کا جسمانی ریمانڈ منظور کرتے ہوئے انہیں پولیس کے حوالے کر دیا۔
کراچی کےعلاقےڈیفنس میں نوجوان شہری کو اس کی بہنوں کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانےکےمقدمے میں ملوث ملزم سلمان فاروقی اورساتھی ملزم کو گذری پولیس نے عدالت میں پیش کیا، ملزم کے وکیل نے درخواست ضمانت دائر کرتے ہوئے مؤقف اختیار کیا کہ ملزم کےخلاف دھمکیاں دینے کا مقدمہ قابل ضمانت ہے۔
یاد رہےکہ گزشتہ روز کراچی کے پوش علاقے گذری ڈیفنس میں گاڑی اور موٹر سائیکل میں تصادم کے بعد کار سوار بااثر شخص طیش میں آگیا تھا،اورموٹر سائیکل سوار شہری کو زد و کوب کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا تھا۔
ملیرجیل سے 213 فرار ہوئے قیدیوں میں سے 78 کو گرفتار کرلیاگیا : آئی جی سندھ
نوجوان کےساتھ موجود اس کی بہنیں بااثر شخص کے سامنے ہاتھ جوڑ جوڑ کر معافیاں مانگتی رہیں، لیکن روتی لڑکیوں کے آنسوؤں پربھی بااثرشخص کو ترس نہیں آیا تھا۔
متاثرہ شہری کی بہنیں ڈیفنس میں ہی قریبی سیلون میں کام کرتی ہیں، جنہیں روزانہ کی بنیاد پر متاثرہ شہری لینے آتا ہے۔
عینی شاہد نے بتایا تھاکہ واقعہ اتوار کی رات 8 بجے کے قریب پیش آیا، نوجوان کی موٹرسائیکل ہلکی سی سیٹھ کی گاڑی سے ٹچ ہوگئی، جس پرسیٹھ نے اسے مارا تھا۔
عینی شاہد نےبتایا تھا کہ لڑکے کا معلوم نہیں، اس کی بہن قریبی سیلون میں کام کرتی ہے، عینی شاہدین کے مطابق ملزم نے سرکاری ملازم ہونے کا دعویٰ کیا تھا۔