ملیرجیل سے 213 فرار ہوئے قیدیوں میں سے 78 کو گرفتار کرلیاگیا : آئی جی سندھ

آئی جی سندھ غلام نبی میمن نےکہا ہےکہ  ملیرجیل سے 213 فرار ہوئے قیدیوں میں  سے 78 کو گرفتار کرلیاگیا ہے۔

کراچی میں میڈیا سےگفتگو کرتے ہوئے آئی جی سندھ نے کہا کہ ملیر جیل میں ٹوٹل 6 ہزار قیدی ہیں، گزشتہ روز زلزلے کے جھٹکوں کےبعد2 سرکل کے قیدیوں کو باہر نکالا گیا جس کے بعد  قیدیوں نے جیل کے مرکزی دروازے کی طرف بھاگنا شروع کردیا جبکہ  دونوں سرکل میں منشیات کے مقدمات کے قیدی موجود تھے۔

سیکیورٹی فورسز کی بلوچستان میں کارروائیاں : فتنہ الہندوستان کے 7 دہشتگرد جہنم واصل

 

غلام نبی میمن نےکہا کہ  مرکزی دروازے کے اندر جیل پولیس اور باہر  ایف سی اہلکار تعینات ہوتے ہیں، قیدیوں کے ہجوم کو دیکھ کر جیل پولیس اور ایف سی اہلکاروں نے ہوائی فائرنگ کی۔

آئی جی نے بتایا کہ ملیر جیل سے 213 قیدی فرار ہوئے جن میں سے 78 کو گرفتار کرلیاگیا ہے جب کہ دیگر فرار قیدیوں کی گرفتاری کے لیے حکمت عملی بنادی گئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ جیل کے اندراور اطراف میں بھی سکیورٹی کے انتظامات کو بڑھایا گیا ہے،  پولیس کی اضافی نفری جیل کے اطراف کی آبادیوں میں سرچ آپریشن کررہی ہے۔

Back to top button