صنم جاوید کی گرفتاری پر جنید اکبر نے گنڈاپور حکومت سے وضاحت طلب کرلی

 

 

 

 

پی ٹی آئی کے صوبائی صدر جنید اکبر خان نے صنم جاوید کی گرفتاری پر حکومت خیبرپختونخوا سے وضاحت طلب کرلی۔

پی ٹی آئی خیبرپختونخوا کے صدر جنید اکبر کا کہنا تھا کہ صوبے میں پی ٹی آئی کے کارکنان خود کو غیرمحفوظ محسوس کر رہے ہیں،اس لیے صوبائی حکومت کو فوری طور پر بتانا ہوگا کہ پارٹی کارکن صنم جاوید کی گرفتاری کے پس منظر میں اصل صورت حال کیا ہے۔

مرکزی رہنما پی ٹی آئی جنید اکبر خان نے مطالبہ کیاکہ آئی جی خیبرپختونخوا کو اسمبلی میں طلب کیا جائے تاکہ وہ اس معاملے کی وضاحت کریں۔

واضح رہے کہ پشاور میں ایک خاتون وکیل نے آفیسرز میس کے قریب صنم جاوید کے مبینہ اغوا کا مقدمہ درج کرایا تھا۔ایف آئی آر کےمطابق مصروف شاہراہ پر صنم جاوید کی گاڑی روکی گئی اور 5 افراد زبردستی انہیں اپنے ہمراہ لےگئے۔

صوبےکی ترقی سےجلنےوالےجلتےرہیں،خدمت جاری رہےگی،مریم نواز

 

وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امیں گنڈاپور کے ترجمان فراز مغل کےمطابق وزیر اعلیٰ نے واقعے کا فوری نوٹس لیتے ہوئے مقدمہ درج کرنے کی ہدایت دی تھی۔

 

 

 

Back to top button