جونیئر ہاکی ورلڈکپ میں قومی ٹیم کا سفر ختم

جونیئر عالمی ہاکی ورلڈکپ  کے کوارٹر فائنل میں اسپین نے پاکستان کو 2-4 گول سے شکست دیکر سیمی فائنل میں رسائی حاصل کرلی اور قومی ٹیم کا ایونٹ میں سفر تمام کر دیا۔

ملائیشیا کے دارالحکومت کوالالمپور میں کھیلے گئے آخری کواٹر فائنل پاکستان اور اسپین کے درمیان ہوا، پاکستان کی جانب سے کھیل کے 12 ویں منٹ میں عبدالحنان شاہد نے فلیڈ گول کر کے ٹیم کو برتری دلائی جو پہلے ہاف کے کھیل تک برقرار رہی۔ تاہم اسپینش ٹیم نے شاندار کم بیک کرتے ہوئے پاکستان ٹیم کے خلاف کھیل کے تیسرے کوارٹر میں یکے بعد دیگرے چار گول اسکور کر کے اپنی ہار کو فتح میں تبدیل کردیا۔

Back to top button