شان مسعود کا آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ میچ جیتنے کاعزم
قومی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شان مسعود نے آسٹریلیا کیخلاف ٹیسٹ سیریز جیتنے کے عزم کا اظہار کیا ۔ان کاکہنا تھا کہ ہم متاثر کن انداز میں کھیلنےکی کوشش کریں گے کیونکہ آسٹریلیا ایک بہترین جگہ ہے جہاں ہم اچھا کھیل کرکامیابی حاصل کریں۔ابھی پلیئنگ الیون کا فیصلہ نہیں کیا،کنڈیشنز دیکھ رہے ہیں، کمبی نیشن ذہن میں ہے لیکن ایک مرتبہ پھرپچ کو دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔
شان مسعود کا مزید کہنا تھا کہ بحیثیت ٹیم ہم خود کوکنڈیشنز کے مطابق ڈھالنے کی کوشش کرتے ہیں، ہمارے لیے اہم خود کو کنڈیشنز کے مطابق تیار کرنا ہے، ہم بحیثیت ٹیم کچھ مختلف کرنےکی کوشش کریں گے۔