ایران نے ایٹمی ہتھیاروں پر یقین دہانی کرا دی : صدر ٹرمپ

 

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ امریکا اور ایران معاہدےکے بہت قریب ہیں، ایران نے یقین دہانی کرائی ہے کہ وہ ایٹمی ہتھیار نہیں بنائے گا اور ایٹم بم بھی نہیں خریدے گا۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا کہنا تھاکہ اگر ایران کے ساتھ ایک اچھی ڈیل نہ ہوئی تو دوبارہ فوجی آپریشن کرنا پڑے گا،جو ہم چاہتےہیں وہ ایران سے حاصل کر رہے ہیں،کسی جلدی میں نہیں،ورنہ اچھی ڈیل نہیں ہوگی،تمام پتے امریکا ہی کے پاس ہیں۔

دوسری جانب امریکا اور ایرانی حکام کے درمیان جاری سفارتی رابطوں کے باوجود کسی حتمی معاہدے کی تصدیق نہیں ہوسکی۔ایرانی وزارت خارجہ کے ترجمان اسماعیل بقائی کا کہنا ہے کہ تہران اور واشنگٹن کے درمیان بات چیت جاری ہے لیکن ابھی کوئی حتمی معاہدہ طے نہیں پایا۔

امریکی صدر ٹرمپ کو ذاتی معالج نے ”فٹ“ قرار دےدیا

ایرانی مذاکراتی ٹیم کے سربراہ محمد باقر قالیباف نے بھی مؤقف اختیار کیاکہ ایران کسی بھی سمجھوتے میں الفاظ کے بجائےعملی اقدامات کو ترجیح دےگا اور واشنگٹن کی جانب سے ٹھوس پیش رفت کے بغیر کوئی نیا قدم نہیں اٹھایاجائے گا۔

 

Back to top button