امریکی صدر ٹرمپ کو ذاتی معالج نے ”فٹ“ قرار دےدیا

 

 

 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی میڈیکل رپورٹ منظر عام پر آگئی،ذاتی معالج نے ٹرمپ کو ”فٹ“ قرار دےدیا ۔

امریکی صدر ٹرمپ کے ذاتی معالج نے طبی معائنے کے بعد انہیں بہترین صحت کا حامل قرار دیتے ہوئے کہا ہےکہ وہ بطور صدر اپنی تمام ذمہ داریاں ادا کرنے کےلیے مکمل طور پر فٹ ہیں تاہم انہیں وزن کم کرنے اور جسمانی سرگرمی بڑھانے کا مشورہ دیا گیا ہے۔

صدارتی معالج شان باربابیلا نے اپنی رپورٹ میں کہاکہ صدر ٹرمپ کی صحت بہترین ہے اور ان کی قلبی،پھیپھڑوں، اعصابی اور مجموعی جسمانی کارکردگی مضبوط ہے۔احتیاطی طبی مشوروں میں متوازن غذا،کم مقدار میں اسپرین کا استعمال،جسمانی سرگرمی میں اضافہ اور وزن میں کمی کی ہدایت شامل ہے۔

 

Back to top button