عمران خان کی پیشی کو براہ راست دکھانا غیر قانونی نہیں،جسٹس اطہر من اللہ

سپریم کورٹ میں نیب ترامیم کیس کے فیصلے کے خلاف اپیل کی سماعت کے دوران میں سزا یافتہ جیل میں قید بانی پی ٹی آئی عمران خان کو براہ راست نشر نہ کرنے کے معاملے پر جسٹس اطہر من اللہ نے اکثریتی فیصلے سے اپنا 13 صفحات پر مشتمل اختلافی نوٹ جاری کر دیا۔
وزیر اعظم نے قومی اقتصادی کونسل تشکیل دے دی
جسٹس اطہر من اللہ نے اختلافی نوٹ میں کہا ہے کہ بنیادی حقوق کے تحفظ کےلیے کارروائی براہ راست نشر کرنا ضروری ہے، نیب ترامیم کیس کی کارروائی پہلے براہ راست نشر کی جاچکی ہے، عمران خان ملک کی بڑی سیاسی جماعت کے سربراہ ہیں، بانی پی ٹی آئی کی پیشی کو براہ راست دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں۔
