سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی

فیفا ورلڈ کپ 2026 کوالیفائرز راؤنڈ ٹو کیلئے سعودی عرب کی فٹبال ٹیم پاکستان پہنچ گئی۔

سعودی عرب فٹبال ٹیم چارٹر فلائٹ سے ریاض سے اسلام آباد پہنچی۔سعودی عرب کے سفیر نواف بن سعید المالکی نے ٹیم کا استقبال کیا۔

سیکرٹری آئی پی سی ظہور احمد، ڈی جی پی ایس بی شاہد اسلام، چیرمین پرائم منسٹر یوتھ پروگرام رانا مشہود  اور پی ایف ایف آفیشلز بھی موجود تھے۔

 متنازعہ ایکس پوسٹ تنازعہ،عمران خان شامل تفتیش ہو گئے

سعودی عرب فٹبال ٹیم پہلی بار پاکستان کا دورہ کر رہی ہے

سعودی عرب فٹبال ٹیم کو سخت سکیورٹی میں ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچایا گیا۔

پاکستان اور سعودی عرب کا ہوم مقابلہ 6 جون کو شیڈول ہے۔میچ جناح فٹبال اسٹیڈیم اسلام آباد میں کھیلا جائے گا۔

Back to top button