جسٹس منصور اور جسٹس منیب نے جوڈیشل کمیشن اجلاس کا بائیکاٹ کردیا

جسٹس منصور علی شاہ اور جسٹس منیب اختر نے سپریم کورٹ میں نئے ججز کی تعیناتی کےلیے جوڈیشل کمیشن کے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا۔

ایک طرف سپریم کورٹ کے اطراف وکلا کی جانب سے ججز کی تعیناتی اور 26 ویں آئینی ترمیم کے خلاف احتجاج کیا جا رہا ہے تو دوسری جانب سپریم کورٹ کے اندر چیف جسٹس کی زیرصدارت جوڈیشل کمیشن کا اجلاس جاری ہے،جس میں سپریم کورٹ میں 8 نئے ججز کی تعیناتی کے حوالے سےغور کیا جا رہا ہے۔جب کہ سپریم کورٹ کے دو  سینئر ترین ججز نے اجلاس کا بائیکاٹ کردیا ہے۔

جوڈیشل کمیشن کےاجلاس میں سپریم کورٹ میں آٹھ نئے ججز کی تعیناتی پر غور ہورہا ہے اور تمام ہائی کورٹس کے چیف جسٹس سمیت سینئر ججز کےناموں پر بھی تبادلہ خیال کیا جارہا ہے۔

ججز کی تعیناتیوں کے خلاف وکلا کا احتجاج جاری، پولیس سے جھڑپیں

دوسری جانب سپریم کورٹ بلڈنگ اور اس کے اطراف سکیورٹی کے سخت انتظامات کیےگئے ہیں۔ڈی آئی جی سیکیورٹی علی رضا کی سربراہی میں سیکیورٹی امور کی نگرانی کی جا رہی ہے۔

Back to top button