بیوی کو دیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا، یہ تھوک کرچاٹنے کے مترادف ہے، جسٹس محسن اختر کیانی

اسلام آباد ہائیکورٹ کے محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے ہیں کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا، یہ تھوک کر چاٹنے والی کے مترادف ہے۔
تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس محسن اختر کیانی نے شوہر کی اپیل کی سماعت کے دوران کہا ہے کہ بیوی کو دیا گیا تحفہ واپس نہیں لیا جا سکتا۔
یہ ریمارکس عدالت میں شہری محمد شعبان کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے دوران دیے گئے۔
جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ "یہ تو تھوک کر چاٹنے والی بات ہے، دیا ہوا تحفہ واپس نہیں لیا جاتا، ایسی کوئی روایت نہیں اور اسلام بھی اس کی اجازت نہیں دیتا۔”
عدالت نے بعد ازاں شوہر کی اپیل پر فیصلہ محفوظ کر لیا ہے، جس کا اعلان آئندہ سماعت میں کیا جائے گا۔
