سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر میں کریکر دھماکہ

سابق چیف جسٹس ثاقب نثار کے گھر کے قریب کریکر دھماکہ، گیراج میں کھڑی گاڑی کے شیشے ٹوٹ گئے، دھماکے کے وقت سابق چیف جسٹس گھر پر ہی موجود تھے۔
دھماکے کے باعث گھر کی سیکیورٹی پر مامور دو پولیس اہلکار زخمی ہوگئے، دھماکے سے گھر کی کھڑکیوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔
ابتدائی معلومات کے مطابق موٹر سائیکل سوار نامعلوم افراد گھر کے صحن میں کریکر بم پھینک پر فرار ہوگئے۔
پولیس کے مطابق واقعے کی تحقیقات جاری ہیں،
