نواز شریف NA 130، شہباز شریفNA 123 سے الیکشن لڑینگے

مسلم لیگ ن کے قائد اور سابق وزیراعظم نواز شریف لاہور کے حلقہ این اے 130 سے الیکشن میں حصہ لیں گے جبکہ مانسہرہ سے بھی انتخابی میدان کا حصہ بنیں گے، سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف لاہور کے حلقہ این اے 123 سے الیکشن میں حصہ لیں گے۔

ذرائع ن لیگ کا کہنا ہے کہ ن لیگ کی قیادت اپنے پرانے حلقوں سے ہی الیکشن میں حصہ لے گی۔ مریم نواز این اے 119 اور اسی حلقے سے صوبائی اسمبلی کی سیٹ کیلئے انتخابات لڑیں گی۔

مریم نواز دو صوبائی حلقوں سے الیکشن میں حصہ لیں گی جبکہ حمزہ شہباز این اے 118 سے انتخابی میدان کا حصہ بنیں گے، لاہور کے این اے 119سے علیم خان نے بھی کاغذات نامزدگی حاصل کرلیے ہیں، ملک بھر میں

 ملک بھر سے 175 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری

انتخابات آئندہ سال 8 فروری کو منعقد ہو رہے ہیں۔

Related Articles

Back to top button