ملک بھر سے 175 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری

الیکشن کمیشن نے انتخابی شیڈول کے اعلان کے بعد ملک بھر سے تمام 175 سیاسی جماعتوں کی فہرست جاری کر دی ہے،

الیکشن کمیشن کی جاری کردہ فہرست کے مطابق بلوچستان عوامی پارٹی (بی اے پی) صدر عبدالقیوم بزنجو اور عوامی مسلم لیگ پاکستان صدر شیخ رشید احمد کے نام پر رجسٹرڈ ہے، جماعت اسلامی پاکستان امیر سراج الحق، پاکستان مسلم لیگ (ق) چوہدری شجاعت حسین اور عوامی نیشنل پارٹی (اے این پی) صدر اسفند یار ولی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

بلوچستان نیشنل پارٹی صدر اختر مینگل، نیشنل پارٹی صدر عبدالمالک اور قومی وطن پارٹی چیئرمین آفتاب شیر پاؤ کے نام پر رجسٹرڈ ہے، پاکستان مسلم لیگ (ن) صدر شہباز شریف، پاکستان پیپلز پارٹی چیئرمین بلاول بھٹو اور پاکستان پیپلز پارٹی پارلیمنٹرینز آصف علی زرداری کے نام سے رجسٹرڈ ہے۔

ای سی پی فہرست کے مطابق جمعیت علماء اسلام (ف) امیر مولانا فضل الرحمان، مسلم لیگ فنکشنل صدر صبغت اللّٰہ پیر پگارا اور تحریک لبیک پاکستان امیر سعد رضوی کے نام پر رجسٹرڈ ہے۔

فہرست کے مطابق پاکستان تحریک انصاف پارلیمنٹیرین چیئرمین پرویزخٹک، استحکام پاکستان پارٹی صدر عبدالعلیم خان، متحدہ قومی موومنٹ کنوینر خالد مقبول صدیقی اور نیشنل ڈیموکریٹکگ موومنٹ صدر محسن داوڑ کے

پرویز الٰہی کا 6 حلقوں سے الیکشن لڑنے کا اعلان

نام سے رجسٹرڈ ہے۔

Related Articles

Back to top button