کراچی کنگز : روی بوپارہ اور محمد مسرور ہائی پرفارمنس کوچ مقرر

ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کےلیےکراچی کنگز نے ہیڈ کوچ اور ہائی پرفارمنس کوچ کا تقرر کردیا۔
کراچی کنگز کےمطابق پی ایس ایل 10 کے لیےروی بوپارہ کو ٹیم کا ہیڈکوچ اورمحمد مسرورکو ہائی پر فارمنس کوچ مقررکیا گیا ہے۔
روی بوپارہ 2016 سے 2019 تک بطورکھلاڑی کراچی کنگز سےوابستہ رہے،انہوں نے 2023 میں کراچی کنگز کے بیٹنگ کوچ اور 2024 میں اسسٹنٹ کوچ کی خدمات انجام دیں۔
حارث رؤف اور عثمان خان کو نیوزی لینڈ میں رکنے کی ہدایت
کراچی کنگز کےمطابق محمد مسرور طویل عرصے سے کراچی کنگز کے ساتھ فیلڈنگ کوچ اور اسسٹنٹ کوچ کے طور پر منسلک رہےہیں اورپلیئر ڈیولپمنٹ اور اسٹریٹجک منصوبہ بندی میں ان کاتجربہ ٹیم کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کرے گا۔
کراچی کنگز نے سابق ہیڈ کوچ فل سمنزکی خدمات پر بھی شکریہ ادا کیا۔