کرم :فریقین کا 7 دن کیلئےسیزفائر،لاشیں واپس کرنےپراتفاق

خیبرپختونخوا کےضلع کرم میں قبائل کےدرمیان 7 دن کیلئے سیزفائر،ایک دوسرے کی لاشیں واپس کرنے پراتفاق ہوگیا۔

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کےمشیر برائے اطلاعات بیرسٹر سیف کی سربراہی میں حکومتی جرگہ کرم سےواپس پشاورپہنچ گیا۔

بیرسٹرسیف کا کہنا تھاکہ فریقین نے7 دن کیلئےسیزفائر پراتفاق کیاہے، اس کے فریقین نےایک دوسرےکےافراد اورلاشیں واپس کرنےپراتفاق کیا۔

گھروں اور دکانوں کو بھی نقصان پہنچا، ضلع کرم اور گردونواح میں انٹرنیٹ، موبائل سروس بند ہے۔

واضح رہے کہ خیبر پختونخوا کےضلع کرم میں مسافر گاڑیوں پرچند روزقبل ہونےوالےحملےکے4 شدید زخمی مختلف اسپتالوں میں دم توڑ گئے۔تعداد49تک پہنچ گئی۔

سانحہ کرم میں جاں بحق افراد کی تعداد49 تک جاپہنچی جبکہ  قبائل کے درمیان جاری تازہ جھڑپوں میں مزید6 افراد جاں بحق ہوگئے۔بےامنی کےحالیہ واقعات میں ابتک85افراد جاں بحق ہو چکے، ان میں49 مسافربھی شامل ہیں جنہیں پشاورپاراچنار روڈ پر نشانہ بنایا گیا۔

قبائل کےدرمیان ہونےوالی جھڑپوں میں گھروں اوردکانوں کو بھی نقصان پہنچا، اس کے ساتھ کرم اوگردو نواح میں انٹرنیٹ،موبائل سروس بھی بند کردی گئی ہے۔

 ترجمان کےپی حکومت کےمطابق حالات کنٹرول کرنےکےلیےصوبائی حکومت کا وفد آج بھی عمائدین کے ساتھ مذاکرات کرےگا۔

یاد رہےکہ جمعرات کی صبح ضلع کرم کےصدر مقام پاراچنار سے پشاور اور پشاور سے پاراچنار کیلئے200 گاڑیوں پر مشتمل کانوائےروانہ ہوا تھا،مندوری اوراوچت میں مسافر گاڑیوں کے پہنچتے ہی مسلح افرادنےمسافر گاڑیوں پراندھا دھند فائرنگ کردی تھی۔

Back to top button