کارساز ٹریفک حادثہ کیس: عدالت نے ملزمہ کو بری کردیا

ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی نے کار ساز ٹریفک حادثہ کیس میں مرکزی ملزمہ نتاشا کو بری کر دیا۔

متوفی کے اہل خانہ کی جانب سےصلح نامہ جمع کروانے کےبعد یہ پیش رفت سامنےآئی ہے۔

واضح رہےکہ 26 اکتوبر کو ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کراچی شرقی کی عدالت میں کار ساز حادثہ کیس میں متاثرین کے اہل خانہ نےعدالت میں حلف نامہ جمع کرایا تھا،
سماعت کےدوران مرکزی ملزمہ نتاشا عدالت میں پیش ہوئی تھیں۔

حلف نامےمیں کہاگیا تھا کہ ہم اللہ کی رضا کےلیے نتاشا کو معاف کرتے ہیں۔

عدالت نے حلف ناموں کو ریکارڈ کاحصہ بناتےہوئے سماعت 31 اکتوبر تک ملتوی کردی تھی۔

30 ستمبر کو سندھ ہائی کورٹ نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی منشیات کےمقدمے میں 10 لاکھ روپے کےعوض ضمانت منظور کرلی تھی۔

قبل ازیں، 6 ستمبر کو کراچی کی مقامی عدالت نے کارساز حادثے کی ملزمہ نتاشا کی مرکزی مقدمے میں ایک لاکھ روپے کے عوض ضمانت منظور کرلی تھی۔

اسی روز کارساز حادثہ کیس کی مرکزی ملزم نتاشا دانش اور جاں بحق ہونے والے دو افراد کے لواحقین کےدرمیان معاہدہ ہو گیا تھا۔

اسموگ چیلنج ہے، اسے ختم کرنے میں بہت عرصہ لگے گا : مریم نواز

یاد رہےکہ 19 اگست کو کراچی میں کارساز روڈ پر تیز رفتار گاڑی بےقابو ہوکر راہ گیروں پر چڑھ دوڑی تھی،حادثے میں باپ بیٹی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہو گئے تھے جب کہ پولیس نےگاڑی چلانے والی خاتون کو گرفتار کر لیا تھا۔

Back to top button