اسموگ چیلنج ہے، اسے ختم کرنے میں بہت عرصہ لگے گا : مریم نواز
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا ہے کہ اسموگ کے چیلنج کا سامنا ہے، فصلوں کی باقیات کاجلانا اسموگ میں اضافے کا بہت بڑا سبب ہے، اسموگ کو ختم کرنےمیں بہت عرصہ لگ جائےگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہاکہ زراعت کےبغیر ملکی ترقی و خوش حالی ممکن نہیں، حکومت کسانوں کےمسائل کے حل کو اولین ترجیح دیتی ہے، حکومت کےوسائل میں اضافہ ہوا تو کسانوں کو مزید سہولیات دیں گے۔
مریم نواز نےکہا کہ کسانوں کی بھلائی کےلیے 10 ہزار سپرسیڈر مشینیں تقسیم کر رہے ہیں، حکومت بغیرمنافع لیے مشینری کسانوں میں تقسیم کرےگی، کسانوں کو معیاری بیج، کھاد اور دیگر زرعی سہولتیں ایک چھت کےنیچے مہیا کی جائیں گی۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہنا تھا کہ پنجاب میں فتنہ اور فساد پھیلانے کی سازش ناکام بنا دی گئی، مسلم لیگ (ن) کا پلڑا کل بھی بھاری تھااور آج بھی بھاری ہے،پنجاب میں آج بھی 12، 13 روپےکی روٹی مل رہی ہے۔
عمران خان کو جیل میں مطلوبہ سہولیات فراہم کی جائیں : اسلام آباد ہائی کورٹ
انہوں نےکہا کہ آج ہمیں اسموگ کےچیلنج کا سامنا ہے، اسموگ کےباعث بہت سی بیماریاں پھیلتی ہیں، فصلوں کی باقیات کاجلانا اسموگ میں اضافےکا بہت بڑا سبب ہے، اسموگ کو ختم کرنےمیں بہت عرصہ لگ جائےگا۔
وزیر اعلیٰ پنجاب کاکہنا تھاکہ مریم اورنگزیب کو اسموگ کےخاتمے کےلیے دن رات کام کرنے پر شاباش دیتی ہوں، اسموگ کےلیے بھارتی پنجاب میں بھی اقدامات ہوں تو دونوں ممالک کے عوام کو فائدہ ہوگا، اسموگ کے کنٹرول کےلیے ہر وہ قدم اٹھا رہے ہیں جو پہلے کسی نے نہیں اٹھایا۔
مریم نواز نےکہ کہ ہماری رئیل ٹائم مانیٹرنگ جاری ہے،کنٹرول روم میں دیکھا جارہا ہے کہ کون سی چمنی سے کالا دھواں نکل رہا ہے، ان شاء اللہ آئندہ سالوں میں بہتری آئے گی۔