علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی میں کیا باتیں کیں خواجہ آصف نے بتادیا
وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے ایپکس کمیٹی کے اجلاس میں 99فیصد صوبے میں دہشت گردی کےحوالے سے بات کی۔
انہوں نےکہا کہ علی امین گنڈا پور نے تبرکاً ایپکس کمیٹی میں عمران خان کی قید اور ان کی بےگناہی اور جلسے کی اجازت پر ہلکی پھلکی بات کی۔
بلوچستان میں دہشتگرد تنظیموں کیخلاف فوجی آپریشن کی منظوری
خواجہ محمد آصف نےکہا کہ بانی پی ٹی آئی کو اسٹیبلشمنٹ سے بات چیت کےلیے 9 مئی کا پل عبور کرنا ہوگا،اگر عمران خان یہ سمجھتے ہیں کہ انہوں نے 9 مئی کو کچھ نہیں کیاتو پھر حالات نہیں سدھرسکیں گے۔