خیبرپختونخوا حکومت نےججز کی سکیورٹی بڑھانےکا فیصلہ کر لیا

خیبرپختونخوا حکومت نےججز کی سکیورٹی بڑھانےکا فیصلہ کرلیا۔

ججز کی سکیورٹی بڑھانے سےمتعلق قائم کمیٹی نے سفارشات تیار کرلی ہیں جس میں حساس علاقوں میں تعینات ججز کو ذاتی سکیورٹی کے علاوہ گھر اور راستےمیں بھی سکیورٹی فراہم کرنے کی سفارش کی گئی ہےجب کہ سکیورٹی سے متعلق حساس علاقے کے تعین کی ذمہ داری سی ٹی ڈی کو سونپنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔

کمیٹی نےہائیکورٹ کےتمام بینچز کو بلٹ پروف گاڑیاں اور ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی کوکیٹیگری اے قراردینے کی بھی سفارش کی ہے۔

الیکشن کمیشن نےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کورجسٹر کرلیا

 

دستاویز کے مطابق ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کےساتھ ایک ہیڈ کانسٹیبل اور 4 کانسٹیبلز، ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج کی سکیورٹی پر 2 کانسٹیبلز کی تعیناتی کی جائے گی جب کہ کمیٹی نےسول ججز ، سینئر سول ججز ،جوڈیشل مجسٹریٹ، فیملی کورٹ اورپریذائیڈنگ آفیسرزکے لیے 1 ، 1 کا نسٹیبل سکیورٹی پر تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔

کابینہ سےمنظوری کی صورت میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کی سکیورٹی پر 116 اہلکار، ایڈیشنل سیشن ججزکے لیے 180، سینئرسول ججز کی سکیورٹی پر 87 اہلکار مامور ہوں گے جب کہ سول ججز کی سکیورٹی کے لیے 390 اہلکارسکیورٹی کے فرائض انجام دیں گے۔

Back to top button