انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل سے شیخ حسینہ واجد سمیت 10 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری
انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل آئی سی ٹی نے گزشتہ 15 سالوں میں جبری گمشدگیوں اور ماورائے عدالت قتل کےالزام میں سابق بنگلہ دیشی وزیر اعظم شیخ حسینہ، ان کےسابق مشیر دفاع میجر جنرل (ر) طارق احمد صدیقی اور سابق انسپکٹر جنرل آف پولیس (آئی جی پی) بینظیراحمد سمیت 11 افراد کے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔
جسٹس محمدغلام مرتضیٰ مظفر کی سربراہی میں ٹربیونل نے چیف پراسیکیوٹرمحمد تاج الاسلام کی درخواست منظورکرتے ہوئےیہ حکم جاری کیا۔
انٹرنیشنل کرائمز ٹریبونل نے پولیس کو حکم دیا کہ وہ جمعہ کو جاری ہونےوالے وارنٹ گرفتاری پر ان تمام لوگوں کو 12 فروری کو پیش کرے۔عدالت نےمیجر جنرل ضیا الاحسن کو 12 فروری کو پیش کرنے کا بھی حکم دیا جو کچھ دیگر مقدمات میں گرفتار ہونے کے بعد پہلے ہی سلاخوں کےپیچھے ہیں۔جبری گمشدگی کے متاثرین کے بہت سے لواحقین اور اہل خانہ مقدمے کی سماعت کےدوران ٹریبونل میں موجود تھے۔
ہَش منی کیس میں ڈونلڈ ٹرمپ کا جرم برقرار: سزا معاف
واضح رہےکہ رواں برس جولائی میں طلبا تحریک کے دوران شیخ حسینہ واجد کی حکومت کا تختہ الٹ گیا تھا، جس کے بعد وہ بھارت فرارہوگئی تھیں۔
شیخ حسینہ واجد کی حکومت پر الزام ہے کہ انہوں نے بڑے پیمانے پرانسانی حقوق کی خلاف ورزیاں کیں، جبکہ شہریوں کےماورائےعدالت قتل کے بھی ان پر الزامات ہیں، اور کئی مقدمات بھی درج کیےگئے ہیں۔