الیکشن کمیشن نےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کورجسٹر کرلیا
الیکشن کمیشن نےسابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کی جماعت عوام پاکستان کورجسٹر کرلیا۔
الیکشن کمیشن نےعوام پاکستان کی رجسٹریشن کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔ نوٹیفکیشن کے مطابق شاہد خاقان عباسی جماعت کےکنوینراور مفتاح اسماعیل سیکرٹری ہیں۔
نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہےکہ انٹراپارٹی الیکشن گزشتہ سال جون میں منعقد کیےگئے۔
مذاکرات کا تیسرا دور شاید آخری ہو : شوکت یوسفزئی
خیال رہےکہ گزشتہ سال جون میں لیگی ناراض رہنماؤں نے ’عوام پاکستان پارٹی‘ کےنام سےنئی سیاسی جماعت بنائی تھی۔
نئی سیاسی جماعت عوام پاکستان پارٹی کا نعرہ ’بدلیں گے نظام‘ رکھا گیا ہےاور جماعت کےجھنڈے کا رنگ سبز اور نیلا ہے جس میں پارٹی کا نام سفید رنگ سےتحریر ہے۔