پاکستان کےمحمد آصف نےسارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی
پاکستان کی جانب سے کھیلنے والے پلیئر محمد آصف نےسارک اسنوکر چیمپئن شپ جیت لی۔
کولمبومیں ہونےوالی سارک اسنوکر چیمپئن شپ کےفائنل میں محمد آصف نےسری لنکا کےطحہ اشارتھ کو شکست دی۔
ورلڈ چیمپئن محمد آصف نےفیصلہ کن میچ بغیرکوئی فریم ڈراپ کیےجیتا۔
پاک ویسٹ انڈیزٹیسٹ سیریز:ٹکٹوں کی فروخت کل شروع ہوگی
دوسری جانب صدرمملکت آصف علی زرداری نےمحمد آصف کو تیسری سارک اسنوکرچیمپئن شپ جیتنےپرمبارکباد دی۔
انہوں نےکہاکہ محمد آصف نے فائنل سمیت پوری چیمپئن شپ میں بہترین کھیل پیش کیا اوراسنوکرکےکھیل میں پاکستان کا نام روشن کیا۔